لبنان اور صیہونی حکومت کے درمیان لڑائی کےبارے میں یونیفل کا انتباہ
Apr ۱۱, ۲۰۲۴ ۱۱:۵۳ Asia/Tehran
جنوبی لبنان میں اقوام متحدہ کی امن محافظ فوج کے کمانڈر نے لبنان و اسرائیل کے درمیان سمندری سرحد پر صورت حال کو انتہائی کشیدہ اور تشویشناک قرار دیا ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: ایسنا کی رپورٹ کے مطابق جنوبی لبنان میں اقوام متحدہ کی امن محافظ فوج کے کمانڈر لازارو نے ایک بیان میں لبنان و اسرائیل کے درمیان سمندری سرحد پر صورت حال کو انتہائی کشیدہ اور تشویشناک قرار دیتے ہوئے ایسے کسی بھی اقدام سے گریز کئے جانے کی ضرورت پر زوردیا ہے کہ جس سے کشیدگی میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔
اس کمانڈر نے کہا کہ گذشتہ اکتوبر سے یونیفل نے تمام فریقوں سے قرارداد سترہ سو ایک پر کاربند رہنے کی ضرورت پر تاکید کی ہے اور کشیدگی روکنے کی ہر ممکن کوشش کی گئی ہے۔ اس کمانڈر نے کہا کہ سفارتکاری سے اگر صورت حال کو مزید کنٹرول نہ کیا گیا تو حالات اور زیادہ بگڑ سکتے ہیں۔