May ۰۶, ۲۰۲۴ ۱۷:۵۰ Asia/Tehran
  • یمن میں امریکی اور اسرائیلی جاسوسوں کا انکشاف

یمن کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سبا نے امریکی اور صیہونی جاسوسی کارروائیوں کو بے اثر کرنے اور ان کے جاسوسوں کی گرفتاری اور ان کے اعترافات کی تفصیلات شائع کیں۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: فارس نیوز کے مطابق یمن کے ایک باخبر سیکورٹی ذریعے نے ملک کی سرکاری خبر رساں ایجنسی (سبا) سے انٹرویو میں کہا کہ یمن کی سیکورٹی اور انٹیلی جنس سروسز نے ایسے جاسوسوں کو گرفتار کیا ہے جو امریکہ اور صیہونی حکومت کے لیے کام کر رہے تھے۔

اس رپورٹ کے مطابق ان کرائے کے فوجیوں کو (فورس 400) کے نام سے جانی جانے والی انٹیلی جنس تنظیم کے افسران اور ارکان کے ذریعے بھرتی کیا گیا تھا اور یہ عمار عفاش نامی ایک مطلوب شخص کی کمان میں تھے۔

ان جاسوسوں کا مشن امریکی اور اسرائیلی دشمنوں کے فائدے کے لیے ملک کے مغربی ساحل پر یمنی مسلح افواج سے وابستہ فوجی مقامات کی معلومات اکٹھا کرنا اور ان کی نگرانی کرنا تھا۔

اس باخبر ذریعے کے مطابق ان جاسوسوں نے اپنی گرفتاری کے بعد اعتراف کیا کہ وہ امریکی اسرائیلی دشمن کو صیہونی ٹھکانوں پر یمنی میزائلوں اور ڈرونز کے فائر کرنے کے مقامات اور مسلح افواج کی کشتیوں کے مقام کے بارے میں ضروری معلومات فراہم کر رہے تھے۔

 یہ لوگ مذکورہ مقامات کے کوآرڈینیٹ اپنے آپریٹرز کو 400 ویں فورس میں بھیجتے تھے تاکہ ان مقامات کو امریکی اور برطانوی دشمن کے طیاروں سے نشانہ بنایا جا سکے۔

ان جاسوسوں کے اعترافات کے مطابق ان کا دوسرا مشن مسلح اور سیکورٹی فورسز کی گاڑیوں اور آلات کو تباہ کرنا، جلانا، مسلح افواج کو مقررہ اہداف سے منحرف کرنا، اندرونی محاذ پر حملہ کرنا اور یمنی معاشرہ کو عدم استحکام سے دوچار کرنا تھا۔

ٹیگس