May ۰۹, ۲۰۲۴ ۱۴:۲۱ Asia/Tehran
  • یمن کے جوانوں نے بحر ہند اور خلیج عدن میں اسرائیل کے 3 بحری جہازوں کو نشانہ بنایا

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے بحر ہند اور خلیج عدن میں غاصب صیہونی حکومت کے تین بحری جہازوں پر حملے کی خبر دی ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: ارنا کی رپورٹ کے مطابق یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا ہے کہ خلیج عدن میں جن دو اسرائیلی بحری جہازوں کو بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا گیا وہ ایم ایس سی جینا اور ایم ایس سی ڈیگو کی قسم سے ہیں۔

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان کے مطابق یمن کی مسلح افواج نے بحر ہند میں غاصب صیہونی حکومت کے ایس ایم سی ویٹوریا کی قسم سے تعلق رکھنے والے بحری جہاز کو بھی نشانہ بنایا۔

یمن کی مسلح افوج کے ترجمان یحیی سریع نے مزید کہا کہ ان کے ملک کی مسلح افواج غزہ کا محاصرہ ختم ہونے تک مقبوضہ فلسطین کی بندرگاہوں کی جانب جانے والے بحری جہازوں پر اپنے حملوں کا سلسلہ جاری رکھیں گی۔ یمن کی فوج نے حالیہ مہینوں کے دوران غزہ پٹی میں فلسطینی قوم کی استقامت کی حمایت میں بحیرہ احمر اور آبنائے باب المندب میں صہیونی حکومت کے بحری جہازوں اور مقبوضہ فلسطین کی بندرگاہوں کی جانب جانے والے متعدد بحری جہازوں کو نشانہ بنایا۔

ٹیگس