غزہ: شہدائے الاقصی اسپتال میں انسانی المیہ
May ۲۴, ۲۰۲۴ ۱۸:۳۴ Asia/Tehran
غزہ میں شہدائے الاقصی اسپتال کے ڈائریکٹر نے خبردار کیا ہے کہ اگر آنے والے گھنٹوں میں اس اسپتال کے لیے درکار ایندھن فراہم نہ کیا گیا تو ایک انسانی اور طبی المیہ رونما ہوسکتا ہے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: الجزیرہ ٹی وی چینل کے مطابق غزہ کے مرکز میں واقع شہدائے الاقصی اسپتال کے ڈائریکٹر ایاد ابو زاھر نے خبردار کیا ہے کہ اسپتال میں ایندھن کی مقدار اسپتال کی ضروریات کے پانچویں حصے سے بھی کم رہ گئی ہے، کہا کہ اگر شہدائے الاقصی ہسپتال میں ایندھن کی کمی کے باعث، اسپتال بند ہونے کی نوبت آگئی تو ایک انسانی اور طبی المیہ رونما ہوجائے گا-
شہدائے الاقصی اسپتال کے ترجمان نے کہا کہ ابھی اسپتال کو بجلی فراہم کرنے والا صرف جنریٹر بند ہوا ہے، اس لیے اسپتال کو بجلی فراہم کرنے والے جنریٹر کے لیے فیول کی فوری ضرورت ہے۔