May ۲۹, ۲۰۲۴ ۱۸:۰۹ Asia/Tehran
  • القسام بریگیڈ کا صیہونی دشمن کو دندان شکن جواب 7 صیہونی فوجی ہلاک

القسام بریگیڈ کے حملے میں کم از کم 7 صہیونی فوجی ہلاک ہو گئے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: ارنا کی رپورٹ کے مطابق القسام بریگیڈ نے اعلان کیا ہے کہ رفح کے مشرق میں اسرائیلی فوجیوں کے ایک گروپ پر گھات لگا کر حملہ کیا گیا جس میں 4 صیہونی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی  ہو گئے۔

القسام بریگیڈ کے بیان میں اسی طرح آیا ہے کہ رفح کے مشرق میں ایک اور آپریشن میں 2 صیہونی فوجی ہلاک ہوئے۔ اسی طرح القسام بریگیڈ نے کہا ہے کہ رفح شہر کے مشرقی علاقے الشوکہ میں بھی ایک صیہونی فوجی کو ہلاک کیا گیا ہے۔

القسام بریگیڈ نے رفح کے مغرب میں تل السلطان کے علاقے تل زعرب میں صیہونی حکومت کے "D9" قسم کے ایک بلڈوزر کو الیاسین 105 گولے سے نشانہ بنایا۔

القسام بریگیڈ نے کہا ہے کہ رفح شہر کے مشرقی علاقے میں قابض فوج کے 15 ارکان پر مشتمل ایک گروپ کے راستے میں ایک بم دھماکہ کیا گیا جس کے نتیجے میں متعدد صیہونی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے۔

الفتح کی عسکری شاخ شہدائےالاقصی بٹالین نے بھی آج اعلان کیا ہے کہ اسرائیل کے ایک مرکاوا ٹینک کو رفح شہر کے تل السلطان محلے میں نشانہ بنایا گیا۔

ٹیگس