Jun ۰۳, ۲۰۲۴ ۱۵:۳۲ Asia/Tehran
  • حزب اللہ لبنان نے گزشتہ ایک مہینے میں 325 بار اسرائیل کو نشانہ بنایا: صیہونیوں کا اعتراف

صیہونی حکومت کے "آلما" نام کے تحقیقاتی مرکز نے اعلان کیا ہے کہ حزب اللہ لبنان نے گزشتہ ایک مہینے میں اپنی کارروائیوں قابل ذکر اضافہ کیا ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: المیادین کی رپورٹ کے مطابق آلما تحقیقاتی مرکز نے بتایا ہے کہ حزب اللہ نے گزشتہ مئی کے مہینے میں سب سے زیادہ مقبوضہ سرزمینوں کو نشانہ بنایا ہے یعنی روزانہ تقریبا 10 حملے کئے ہیں جبکہ اپریل میں ان حملوں کی تعداد 238 تھی یعنی اوسطا روزانہ 7 اعشاریہ 8 حملے۔
ان حملوں میں زیادہ تر اینٹی ٹینک میزائل اور ڈرون طیاروں کا استعمال کیا گیا ہے۔
ادھر اسرائیلی اخبار یدیعوت آحارنوت نے اتوار کے روز اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ شمالی مقبوضہ علاقوں میں واقع صیہونی کالونیاں سب سے زیادہ حزب اللہ کے حملوں کا نشانہ بنی ہیں اور ان حملوں کی تعداد اور شدت میں بھی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔
صیہونی ذرائع ابلاغ نے اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ حزب اللہ نے ابھی اپنے ہتھیاروں کے ذخیرے کا محض ایک مختصر سا حصہ استعمال کیا ہے تاہم یہ حملے انتہائی باریک بینی کے ساتھ کئے جا رہے ہیں۔

ٹیگس