لبنان پر اسرائیلی حملوں میں اب تک کتنے شہید ہوئے؟
Jun ۰۵, ۲۰۲۴ ۱۸:۰۱ Asia/Tehran
جنوبی لبنان پر اسرائیلی حملوں میں 400 افراد شہید ہو چکے ہیں۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: لبنان کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ جنوبی لبنان پر صیہونی حکومت کے حملوں میں شہید اور زخمی ہونے والوں کی تعداد دو ہزار سے زیادہ ہو چکی ہے۔
فارس نیوز ایجنسی کے مطابق لبنان کی وزارت صحت نے طوفان الاقصی آپریشن کے آغاز سے 4 جون تک جنوبی لبنان پر صیہونی حملوں کے متاثرین کی تعداد کا اعلان کیا۔
اس بیان میں کہا گیا ہے کہ طوفان الاقصی آپریشن کے آغاز سے اب تک جنوبی لبنان کے علاقوں پر صیہونی حکومت کے حملوں میں 400 افراد شہید اور 1603 زخمی ہوئے ہیں۔
جنوبی لبنان کے محاذ میں مسلسل شکستوں اور ناکامیوں اور اس محاذ میں مزاحمت کی سخت ضربوں پر قابو پانے میں ناکامی کے بعد صیہونی حکومت جنوبی لبنان کے زرعی علاقوں اور دیہاتوں اور قصبوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔