Jun ۰۵, ۲۰۲۴ ۱۸:۰۳ Asia/Tehran
  • اسرائیل کے 60 مقامات پرصیہونیوں کے مظاہرے، فلسطینی استقامت کے ساتھ معاہدے کا مطالبہ

فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں ساٹھ سے زیادہ مقامات پر صیہونی باشندوں نے مظاہرے کرکے، فلسطینی مزاحمت کے ساتھ قیدیوں کا تبادلہ انجام پانے کے مقصد سے فوری معاہدہ کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے-

سحر نیوز/ عالم اسلام: الجزیرہ چینل کے نامہ نگار نے کہا ہے کہ غزہ میں استقامتی محاذ کے مجاہدین کے ہاتھوں قیدی بنائے گئے صیہونیوں اور فلسطینی قیدیوں کے درمیان فوری تبادلے کے مطالبے میں شدت آگئی ہے اور آج مقبوضہ علاقوں میں اس سلسلے میں ساٹھ سے زائد مقامات پر مظاہرے ہو رہے ہیں۔

الجزیرہ کے مطابق غزہ میں صہیونی قیدیوں کے اہل خانہ کا احتجاج تل ابیب میں جاری ہے اور انہوں نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے مرکز میں اہم شاہراہوں کو بند کر دیا ہے- اس سے قبل صیہونی حکومت کے چینل بارہ نے منگل کی رات خبر دی تھی کہ تل ابیب میں مظاہرین نے جنگ کے جاری رہنے اور صیہونی حکومت کی کابینہ کی طرف سے قیدیوں کے تبادلے کے بارے میں کوئی منصوبہ نہ ہونے پر احتجاج کیا تھا۔اس رپورٹ کے مطابق مظاہرین نے منگل کی رات کو بھی تل ابیب میں بیگن اسٹریٹ کو بلاک کیا-

ٹیگس