غاصب صیہونی حکومت کے ایک اور فوجی اڈے پر میزائل حملہ
Jun ۰۷, ۲۰۲۴ ۱۶:۳۷ Asia/Tehran
حزب اللہ لبنان نے مقبوضہ شمالی فلسطین میں غاصب صیہونی حکومت کے ایک اور فوجی اڈے کو میزائل حملے کا نشانہ بنایا ہے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: المنار ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ غزہ میں فلسطینیوں کی حمایت اور صیہونی فوجی جارحیت کے جواب میں مقبوضہ شمالی فلسطین میں زرعیت فوجی چھاؤنی کے اطراف کے علاقوں پر حملہ کیا اور ساتھ ہی صیہونی فوجی اڈے کے قریب صیہونی فوجیوں کے اجتماع کے ایک مرکز کو اپنے حملے کا نشانہ بنایا ۔ صیہونی ذرائع نے بھی آج ایک رپورٹ دی ہے کہ غزہ کے خلاف اسرائيل کے فوجی حملوں کے بعد سے حزب اللہ لبنان کی جانب سے مقبوضہ شمالی فلسطین پر تین ہزار سے زائد میزائل فائر کئے جا چکے ہیں۔
صیہونی ذرائع نے مقبوضہ شمالی فلسطین کی صورت حال کو انتہائی بدتر قرار دیا۔