Jun ۱۵, ۲۰۲۴ ۱۷:۱۲ Asia/Tehran
  • حزب اللہ کے اعلی عہدیداروں اور کمانڈروں کی شہادت کی تردید

بیروت میں متعین اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے حزب اللہ کے اعلی عہدیداروں کی شہادت کے بارے میں صیہونیوں کی پھیلائی ہوئی افواہ کی تردید کی ہے۔

سحر نیوز/ ایران: بیروت میں متعین اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر مجتبی امانی نے اپنے سماجی رابطے کے ایکس پیج پر لکھا ہے کہ حزب اللہ کے عہدیداروں کی شہادت کی افواہ پھیلائی جا رہی ہے جو بالکل غلط ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس افواہ کا مقصد نفسیاتی جنگ ہے۔

صیہونی میڈیا نے یہ افواہ پھیلائی ہے کہ جمعرات کی رات جنتا نامی علاقے پر حملے میں حزب اللہ کے کئی مجاہدین، کمانڈر اور اعلی عہدیدار شہید ہوگئے ہیں۔

صیہونی میڈیا یہ بے بنیاد افواہ ایسی حالت میں پھیلا رہا ہے کہ حزب اللہ نے حالیہ دنوں میں صیہونی حکومت کے پیکر پر کاری ضربیں لگائی ہیں ۔

جنتا لبنان کے صوبہ بعلبک کا ایک گاؤں ہے اور اس کی اہمیت یہ ہے کہ حزب اللہ نے انیس سو بیاسی میں اپنی جہادی اور مزاحمتی سرگرمیاں اسی گاؤں میں مجاہدین کے ٹریننگ کیمپ سے شروع کی تھیں اور حزب اللہ کے مجاہدین کے پہلے دستے نے اپنی فوجی ٹریننگ یہیں مکمل کی تھی ۔

 

ٹیگس