فلسطینیوں کے جوابی حملے، صیہونیوں کے دو مرکاوا ٹینک تباہ
Jun ۲۱, ۲۰۲۴ ۰۸:۵۶ Asia/Tehran
فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) کے فوجی ونگ شہید عزالدین القسام بریگیڈ نے بتایا ہے کہ انہوں نے مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے رفح شہر میں صیہونی حکومت کے دو ٹینکوں اور متعدد فوجیوں کو نشانہ بنایا ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: القسام بٹالین نے رفح شہر میں واقع الشابورہ کیمپ میں صیہونی فوج کے دو مرکاوا ٹینکوں کو الیاسین ایک سو پانچ راکٹوں سے نشانہ بنا کر انہیں تباہ کردیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ان دو ٹینکوں کے نشانہ بننے کے بعد ان میں موجود فوجی ایک مکان میں گھس گئے۔ حماس نے ان کا تعاقب کیا اور انہیں پوائنٹ بلینک رینج پر گھیرلیا۔ اس براہ راست لڑائی میں متعدد صیہونی فوجی ہلاک ہوئے۔