حزب اللہ اور اسرائیل آمنے سامنے
صیہونی حکومت نے حولا اور میس الجبل کالونیوں کے درمیان واقع علاقے پر ڈرون حملہ کیا ہے اور ایک موٹر سائیکل سوار کو نشانہ بنایا
سحر نیوز/ عالم اسلام: بعض ذرائع نے اعلان کیا ہے یہ موٹرسائیکل سوار شہید ہوگیا ہے یہ حملہ ایسی حالت میں کیا گیا ہے جب حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی اپنے عروج پر ہے اور جنوبی لبنان پر اسرائیلی فوج کے حملے کا امکان بڑھ گیا ہے۔
دوسری جانب میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ اسرائيلی فوج کے توپخانوں نے کفرشوبا اور حاصیبا علاقے ميں دو گھروں پر بمباری کی ۔ صیہونی فوج نے شہر رب ثلاثین پر بھی گولہ باری کی ہے۔ اس کے جواب میں حزب اللہ نے دو الگ الگ بیانات میں اعلان کیا ہے کہ اس نے مسکوام چھاؤنی میں اسرائیل کے جاسوسی آلات ، ایک مرکاوا ٹینک اور ایک نومیرہ گاڑی کو نشانہ بنایا ہے جبکہ مقبوضہ لبنان کے کفرشوبا ٹیلوں پر رویسات العلم علاقے پر میزائلی حملہ کیا ہے۔
صیہونی حکومت کی فوج نے اعلان کیا ہے کہ جنوبی لبنان سے تین ڈرون اور پچیس میزائل شمالی مقبوضہ فلسطین کے الجلیل غربی اور اصبع الجلیل پر فائر کئے گئے ہيں جس کے نتیجے میں علاقے کو نقصان پہنچا ہے ۔