حزب اللہ نے چار اور اسرائیل کے دہشتگرد فوجیوں کو کیا ڈھیر
غزہ کے محاصرے کی وجہ سے پیدا ہونے والی تباہ کن انسانی صورت حال کے درمیان اسرائیلی فوج مسلسل 273 دنوں سے غزہ پٹی پر ہوائی حملے اور گولہ باری کرکے عام شہریوں کی نسل کشی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: ہمارے ذرائع کے مطابق غاصب صیہونی فوج نے جمعہ کے روز بھی غزہ پٹی کے مختلف علاقوں پر وحشیانہ حملوں اور بمباری کا سلسلہ جاری رکھا اور ان علاقوں میں بے گھر ہونے والے افراد کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں درجنوں فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے ہيں۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے مسلسل نویں روز بھی الشجاعیہ کے محلے پر وحشیانہ حملوں کا سلسلہ جاری رکھا۔
اس دوران لبنان کے مزاحمتی محاذ حزب اللہ سمیت فلسطین، یمن اور عراق کے مزاحمتی محاذ لگاتار دہشتگرد اسرائیل کو منھ توڑ جواب دے رہے ہیں۔ حزب اللہ نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت کی حالیہ دہشت گردانہ کارروائی میں مزاحمت کے ایک اعلیٰ کمانڈر کی شہادت کے جواب میں وہ قابض فوج کے ٹھکانوں کو لگتار میزائلوں سے نشانہ بنایا رہا ہے۔
غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کے جرائم کے جواب میں حزب اللہ لبنان نے جمعہ کو اسرائیلی فوج کے ٹھکانوں کو ڈرونز اور راکٹوں سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں اسرائیلی فوج کے 38 سالہ کمانڈر ایتے گیلیہ سمیت 4 دہشتگرد مارے گئے جب کہ 5 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ حزب اللہ کے ان حملوں سے اسرائیلی فوجی اڈے پر آگ بھڑک اُٹھی اور ایک بڑا حصہ جل کر راکھ کا ڈھیر بن گیا۔ اسرائیلی فوج کو بڑے پیمانے پر مالی نقصان کا بھی سامنا کرنا پڑا۔
اسی طرح القسام بریگیڈ نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ القسام کے مجاہدین نے غزہ کے مشرق میں واقع الشجاعیہ کے علاقے صیہونی حکومت کا ایک ٹینک تباہ کر دیا۔ القسام بریگیڈ اور سرایا القدس کے مجاہدین صیہونی فوج کی جارحیت کے دوران اب تک کافی تعداد میں صیہونی ٹینکوں کو تباہ اور صیہونی فوجیوں کو ہلاک و زخمی کر چکے ہیں۔