Jul ۱۰, ۲۰۲۴ ۱۱:۱۲ Asia/Tehran
  • غزہ کی حمایت جاری رکھیں گے، سید حسن نصراللہ

حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے ایک بار پھر دوٹوک لفظوں میں یہ واضح کیا ہے کہ جب تک غزہ کے اہداف حاصل نہیں ہو جاتے ہم اس کی حمایت جاری رکھیں گے

سحرنیوز/عالم اسلام: العالم نیوز پورٹل کے مطابق سید حسن نصراللہ نے محرم الحرام کی مناسبت سے اپنے یومیہ خطاب میں کہا کہ حزب اللہ لبنان نے آٹھ اکتوبر کو غزہ کی حمایت کے تناظر میں طوفان الاقصیٰ کے تحت صیہونی حکومت کے خلاف حملوں کا آغاز کیا جو غزہ کے باشندوں کے اہداف کے حصول تک جاری رہیں گے اور اس فیصلے میں کسی قسم کی بازگشت نہیں ہوگی۔
انہوں نے غزہ کے حوالے سے سامنے آنے والی دو متضاد تصویروں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ میدان میں سرگرم غزہ، لبنان اور یمن کی مزاحمتی تنظیموں اور ان کے سیاسی حامیوں ایران اور شام نے ایک مسرور کن تصویر پیش کی ہے جب کہ اس کے برخلاف غزہ کے سلسلے جو تصویر عالم اسلام و عرب نے پیش کی وہ بڑی غمناک ہے۔
سید حسن نصراللہ نے مزید کہا کہ کئی مہینوں سے غزہ میں کوئی امداد نہیں پہنچی ہے اور یہ علاقہ اس وقت قحط اور بیماری سے دوچار ہو چکا ہے، سوال یہ ہے کہ کیا یہ عقل میں آنے والی بات ہے کہ یہ صورتحال جاری رہے۔ حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے صیہونی حکومت کی فوج کو اخلاقیات سے عاری دنیا کی سب سے گھٹیا فوج قرار دیا۔

ٹیگس