Aug ۰۵, ۲۰۲۴ ۱۶:۰۸ Asia/Tehran
  • حزب اللہ نے ڈرون کے ذریعے نشانہ بنایا صیہونی فوجی اڈے الیت کو

حزب اللہ لبنان نے متعدد ڈرونز کے ذریعے صیہونی حکومت کے فوجی اڈے الیت کو نشانہ بنایا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: ارنا کی رپورٹ کےمطابق حزب اللہ لبنان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسلامی مزاحمت کے مجاہدین نے غزہ میں فلسطین کی ثابت قدم اور پائيدار قوم کی حمایت میں اور جنوبی لبنان کے الباروزیہ ، دیرسریان اور حولہ نامی علاقوں پر صیہونی دشمن کے حملوں کے جواب میں اسرائیل کے نئے فوجی اڈے الیت کو نشانہ بنایا ہے-

حزب اللہ کے بیان میں آیا ہے کہ صیہونی افسروں اور فوجیوں کے ٹھکانوں کو براہ راست نشانہ بنایا گیا ہے کہ جس کے نتیجے میں متعدد صیہونی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے-

یہ بیان صیہونی میڈیا کی اس رپورٹ کے کچھ دیر بعد سامنے آیا کہ جس میں صیہونی میڈیا نے اعلان کیا تھا کہ ابتدائی رپورٹوں کے مطابق ایلیت ٹاؤن پر حزب اللہ کے ڈرون حملے میں بہت زیادہ نقصان ہوا ہے- اسی طرح صیہونی میڈیا کی رپورٹ میں کہا گيا ہے کہ متعدد ایمبولینس بھی ڈرون مارے جانے کے مقام پر روانہ کی گئی ہیں-

بعض صہیونی ذرائع ابلاغ نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ جو چيز الیت ہاشاحر علاقے میں جاکر گری ہے وہ آئرن ڈوم سسٹم سے داغا گیا میزائل تھا-

العہد نیوز ویب سائٹ نے بھی اطلاع دی ہے کہ الیت ہاشاحر کے علاقے پر ڈرون حملے کے نتیجے میں یہ علاقہ آگ کی لپیٹ میں آگیا ۔ المیادین نیٹ ورک نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ اس ڈرون کے گرنے کے نتیجے میں دو فوجی زخمی ہوئے ہیں جن میں سے ایک کے سر میں چوٹ آئی ہے اور ان دونوں فوجیوں کو صفد کے زیف اسپتال لے جایا گیا ہے۔

اسرائیلی میڈیا نے یہ بھی اعلان کیا کہ ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ الیت ہاشاحر علاقے پر ڈرون گرنے کی وجہ سے لوگوں کو شدید چوٹیں آئی ہیں اور بہت زیادہ نقصان پہنچا ہے۔

لبنان کی الاحد نیوز سائٹ نے بھی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ الیت ہاشاحر علاقے پر ڈرون حملے کے نتیجے میں اس علاقے میں آگ لگ گئی اور دو صیہونی فوجی زخمی ہو گئے۔

ٹیگس