Aug ۱۴, ۲۰۲۴ ۰۹:۵۹ Asia/Tehran
  • غزہ پر صیہونی بربریت کا سلسلہ جاری

غزہ پر صیہونی فوج کے وحشیانہ حملوں کا سلسلہ جاری ہے اور صیہونی فوج کی تازہ جارحیت میں مزید سولہ فلسطینی شہید ہو گئے ہیں جن میں کئی بچے بھی شامل ہیں۔

سحرنیوز/عالم اسلام: فلسطینی میڈیا کے مطابق صیہونی فوج کے جنگی طیاروں نے غزہ پٹی کے مرکز میں واقع النصیرات کیمپ پر بمباری کی جس میں تین بچوں سمیت سات افراد شہید ہو گئے۔ صیہونی فوج کے جنگی طیاروں نے المغازی کیمپ میں ایک رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا جس میں کئی بچوں سمیت متعدد فلسطینی شہید ہو گئے۔
واضح رہے کہ سات اکتوبر 2023 سے غزہ پر صیہونی فوج کی وحشیانہ جارحیت میں اب تک تقریبا چالیس ہزار فلسطینی شہید اور اکانوے ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں جبکہ دس ہزار فلسطینی لاپتہ یا ملبے کے نیچے دبے ہوئے ہیں۔
امریکہ کی سرکردگی میں مغربی حکومتیں اور عالمی ادارے اس جارحیت پر مجرمانہ خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں اور صیہونی حکومت کو اس ظلم و جارحیت سے روکنے کے لیے نہ صرف یہ کہ کوئی عملی اقدامات نہیں کر رہے ہیں بلکہ بعض ممالک اسے بھرپور ہتھیار فراہم کر کے اس جارحیت میں اس کی مدد کر رہے ہیں۔

ٹیگس