Aug ۲۴, ۲۰۲۴ ۰۹:۲۴ Asia/Tehran
  • طوفان الاقصی آپریشن کے آغاز سے قابض اسرائیل کے آٹھ سو مقامات پر حزب اللہ لبنان کے حملے

غزہ کی حمایت میں سرگرم حزب اللہ لبنان نے گزشتہ دس ماہ کے دوران دہشتگرد صیہونی ٹولے کو سخت آتشی ضرب پہنچائی ہے جس کے تحت فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں آٹھ سو مقامات پر آتش زدگی کے واقعات درج کئے گئے ہیں۔

سحرنیوز/عالم اسلام: تسنیم نیوز کی جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان نے آٹھ اکتوبر 2023 کو غزہ کی حمایت کرتے ہوئے صیہونی دشمن کے خلاف محاذ کھولا جو گزشتہ دس مہینوں کے عرصے میں بلا وقفہ جاری رہا۔ حزب اللہ کے میدان میں اترنے سے جہاں صیہونی دشمن کی غزہ پر جارحیت میں قدرے کمی آئی وہیں صیہونی دشمن اپنی فوجی توانائی کے ایک تہائی حصے کو اس محاذ پر مشغول کرنے پر مجبور ہوا۔
رپورٹ کے مطابق حزب اللہ کے حملے پچاس ناجائز کالونیوں اور چھیاسٹھ ہزار صیہونیوں کے انخلا کا باعث بنے ہیں۔ اس درمیان صیہونی چینل ٹویلو نے اعتراف کیا ہے کہ حزب اللہ کے حملوں سے اب تک مقبوضہ علاقوں بالخصوص جولان اور الجلیل میں آٹھ سو مقامات پر آتشزدگی کے واقعات پیش آچکے ہیں۔
مذکورہ صیہونی چینل کا کہنا ہے کہ حزب اللہ کے حملوں اور ان کے ذریعے بھڑکنے والی آگ سے صیہونی کسان خاصی تشویش کا شکار ہو گئے ہیں۔ صیہونی ادارہ ماحولیات کے ایک عہدے دار آمیت ڈولف نے چینل ٹویلو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آتش زدگی کا یہ سلسلہ اس قدر وسیع ہے کہ اس کی مثال ماضی میں کبھی دیکھنے کو نہیں ملی۔

ٹیگس