Sep ۱۹, ۲۰۲۴ ۱۸:۴۱ Asia/Tehran
  • غاصب اسرائیل نے ریڈلائن کو عبور کیا اب وہ پچھتائے گا: سید حسن نصراللہ

حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل نے خطے اور ملک کی تازہ ترین صورت حال کے بارے میں خطاب کیا۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: المنار نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق لبنان کی عوامی تحریک حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے اپنے خطاب میں صیہونی حکومت کی جانب سے لبنان میں گزشتہ دو دنوں کے دوران دہشت گردانہ کارروائیوں اور سائبر دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ صہیونی دشمن نے پیغام رسانی کے ہزاروں آلات کو نشانہ بنایا اور تمام جنگی اصولوں اور ریڈلائنز کو عبور کیا جس کا خمیازہ اسے بھگتنا پڑے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کچھ دھماکے اسپتالوں، بازاروں، سڑکوں، گھروں اور ایسے مقامات پر ہوئے جہاں عام شہری تھے جن میں درجنوں افراد شہید ہوئے جن میں بچے بھی شامل تھے۔ انہوں نے کہا کہ ان دھماکوں میں ہزاروں افراد زخمی بھی ہوئے ۔

اس خطاب میں سید حسن نصر اللہ نے صیہونی دشمن کے خلاف جنگ میں متعدد مزاحمتی فورسز کے مجاہدوں کی شہادت پر تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے لبنان کی حکومت، طبی مراکز، اسپتالوں اور ڈاکٹروں کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ جنہوں نے کثیر تعداد میں زخمیوں کے علاج معالجے میں نہایت تندہی سے کام کیا اور ہم نے لبنان کی تاریخ میں خون کے عطیہ کے سب سے بڑے کارنامے کا مشاہدہ کیا۔

انہوں نے ان ممالک خاص طور پر ایران اور عراق کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے لبنان کو اپنی امداد بھیجی اور بھرپور مدد فراہم کی۔

ٹیگس