جنوبی بیروت پر دہشٹگرد اسرائیل کا وحشیانہ حملہ، پانچ معصوم بچے شہید
Sep ۲۰, ۲۰۲۴ ۱۸:۲۲ Asia/Tehran
صیہونی حکومت نے لبنان کے دارالحکومت بیروت کے جنوبی علاقے پر دہشت گردانہ ہوائی حملہ کرکے کم سے کم پانچ معصوم بچوں کو شہید کردیا ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: لبنان کے ذرائع ابلاغ نے خبردی ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کے ڈرون طیاروں نے بیروت کے جنوبی علاقے ضاحیہ میں متعدد میزائلوں سے رہائشی مکانات کو نشانہ بنایا ہے جبکہ بعض خبروں میں یہ بھی کہا گيا ہے کہ صیہونی حکومت نے ایف پینتیس جنگی طیارے سے ضاحیہ پر بمباری کی ہے، خبروں میں کہا گیا ہے کہ اس دہشت گردانہ حملے میں تین سے چار میزائلیں رہائشی مکانات پر گرے ہیں-
یہ دہشتگرانہ حملہ بیروت کے جنوبی علاقے ضاحیہ کے الجاموس علاقے میں حضرت قائم کمپلیکس کے قریب کیا گیا ہے- لبنان کی نیوز ایجنسی نے خبردی ہے کہ صیہونی حکومت کے حملے میں شہید ہونے والے سبھی پانچ بچے ہیں۔