Sep ۲۳, ۲۰۲۴ ۱۹:۰۴ Asia/Tehran
  • لبنان پر اسرائیل کی شدید اور وحشیانہ بمباری 1300 افراد شہید و زخمی متعدد گھر تباہ

غاصب صیہونی حکومت کی جنوبی لبنان پر آج شدید اور وحشیانہ حملوں کے نتیجے میں اب تک 1300 افراد شہید و زخمی ہوئے ہیں۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: قدس کی غاصب صیہونی حکومت کی جانب سے لبنان کے علاقوں پر شدید بمباری کی جا رہی ہے اور اسی دوران لبنان کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ اسرائیل کی وحشیانہ بمباری میں کم از کم 275افراد شہید اور 1024 سے زائد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں سے درجنوں کی حالت نازک ہے ۔

شہید اور زخمی ہونے والوں میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں جبکہ متعدد گھر بھی تباہ ہوگئے۔

غاصب صیہونی حکومت کی جانب سے لبنان کے مختلف علاقوں پر شدید بمباری کا سلسلہ جاری ہے۔

 

ٹیگس