حزب اللہ کے جوابی حملے، مقبوضہ فلسطین میں خطرے کے سائرن بجنے لگے
میڈیا ذرائع نے مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں میں حزب اللہ کے حملے جاری رہنے اور خطرے کے سائرن بجنے کی خبر دی ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: ارنا نے المیادین کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ صہیہونی حکومت کے ٹھکانوں پر حزب اللہ کے جوابی حملے جاری ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق الجلیل العلیا اور سفلی سے لے کے مرج بن عامر اور حیفا کے جنوب میں الکرمل تک بہت سے علاقوں میں خطرے کے سائرن بج اٹھے ہیں۔ صیہونی میڈیا ذرائع نے بھی شمالی مقبوضہ فلسطین کے علاقے الکریوت اور الجلیل پر سںگین میزائلی حملوں اور حیفا نیز الاغوار میں خطرے کے سائرن بجنے کی خبر دی ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق حیفا کے جنوب میں مہیب دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں جن سے پورا شہر لرز اٹھا ہے۔ اس کے علاوہ ہعیمک اور کریان طبعون پر بھی میزائلی حملوں کی خبر ہے۔
رپورٹوں کے مطابق لبنان کے اندر سے مقبوضہ فلسطین کے اندر حیفا، عکا، صفد، جولان، یوکنعام اور اغوار پر میزائلی حملوں اور خطرے کے سائرن بجنے کی خبر ہے۔ حیفا کے ساتھ ہی طبریا، صفد اور بعض دیگر علاقوں میں بھی دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔ صیہونی میڈیا نے عین ویتیم ميں آگ لگنے کی رپورٹ دی ہے اور کہا ہے کہ کادیتا، بیریا، الیکیم، طیفون اور یوکنعام پر بھی میزائل گرے ہیں۔