Sep ۲۷, ۲۰۲۴ ۲۱:۱۳ Asia/Tehran
  • اسرائیل کا بیروت پر شدید وحشیانہ حملہ ، عمارتیں زمین بوس

لبنان میں مقامی ذرائع نے بتایا ہے کہ غاصب اسرائیلی حکومت نے دارالحکومت بیروت پر بھاری فضائی حملے کیے ہیں۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: اسرائیلی حملوں میں جنوبی بیروت کے علاقے ضاحیہ کو نشانہ بنایا گیا ۔ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے بیروت کے جنوبی مضافات میں حزب اللہ کے ہیڈکوارٹر کو نشانہ بنایا ہے۔ اسرائیلی فضائی حملوں کے بعد کم از کم 10 دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

اطلاعات کے مطابق بیروت پر حملوں میں ہزار ٹن وزنی بم استعمال کیے گئے اور کئی عمارتیں منہدم کر دی گئیں۔

صیہونیوں کے حزب اللہ کے ہیڈکوارٹر کو نشانہ بنانے کے دعوے کے برعکس، بیروت کے جنوبی مضافات میں نشانہ بنایا گیا علاقہ رہائشی اور شہریوں سے بھرا ہوا تھا، اور اس میں متعدد اسکول اور رہائشی کمپلیکس واقع ہیں۔

غاصب صیہونی حکومت کے آرمی کے ریڈیو نے اعلان کیا ہے کہ بیروت کے جنوبی مضافات میں ہونے والے حملے میں ایف 35 لڑاکا طیارے استعمال کیے گئے۔

صہیونی خبررساں ایجنسی ہیوم نے حزب اللہ کے سخت رد عمل کے خوف سے مقبوضہ علاقوں میں شدید خوف و ہراس کی اطلاع دی ہے۔

خبری ذرائع نے حملے سے ہونے والی شدید تباہی کی اطلاع دی۔

ٹیگس