لبنان پر صیہونی جارحیت جاری 10 ہزار افراد شہید و زخمی
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i437429-لبنان_پر_صیہونی_جارحیت_جاری_10_ہزار_افراد_شہید_و_زخمی
لبنان پر صیہونی حکومت کے حملوں کے آغاز سے اب تک 10 ہزار افراد شہید و زخمی ہوئے ہیں۔
(last modified 2025-10-26T10:07:30+00:00 )
Sep ۲۸, ۲۰۲۴ ۱۴:۵۹ Asia/Tehran
  • لبنان پر صیہونی جارحیت جاری 10 ہزار افراد شہید و زخمی

لبنان پر صیہونی حکومت کے حملوں کے آغاز سے اب تک 10 ہزار افراد شہید و زخمی ہوئے ہیں۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: لبنان کے وزیر صحت فراس العبید نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ سال 8 اکتوبر کے بعد لبنان کی سرزمین پر صیہونی حکومت کے حملوں کے آغاز سے اب تک 104 بچوں اور 194 خواتین سمیت ایک ہزار 640 افراد شہید ہو چکے ہیں۔

فراس العبید کا کہنا تھا کہ گذشتہ سال 8 اکتوبر کو لبنان کی سرزمین پر صیہونی حکومت کے حملوں کے آغاز سے اب تک 8408 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

لبنان کے وزیر صحت نے کہا کہ ابھی بھی بہت سے افراد ملبے تلے دبے ہیں یا لاپتہ ہیں۔