Sep ۳۰, ۲۰۲۴ ۲۰:۳۶ Asia/Tehran
  • یمن: گیارہویں امریکی ڈرونMQ-9  تباہ

یحییٰ سریع نے کہا ہے کہ امریکی ڈرون دشمن کا گیارہواں ڈرون ہے جسے مار گرایا گیا۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحییٰ سریع نے کہا ہے کہ یمنی فضائی دفاعی نظام نےصعدہ صوبے کی فضا میں جارح دشمن امریکہ کا ڈرون MQ-9 کو مار گرایا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ امریکی ڈرون دشمن کا گیارہواں ڈرون ہے جسے مار گرایا گیا۔

یحییٰ سریع نے کہا کہ غاصب اسرائیلی حکومت نے امریکہ کی حمایت سے کل 17 بار صوبہ الحدیدہ میں شہری تنصیبات بشمول بندرگاہ اور پاور پلانٹ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 5 شہری شہید اور 57 زخمی ہوئے۔

انہوں نےاس بات پر زور دیا کہ اسرائیل کی جارحیت یمنی قوم اور اس کی مسلح افواج کو فلسطینی اور لبنانی قوموں کے تئیں اپنے فرائض کی انجام دہی سے کبھی نہیں روک سکے گی۔

یحییٰ سریع نے واضح طور پر کہا کہ ہم الحدیدہ میں اسرائیل کی جارحیت کا جواب آنے والے دنوں میں فوجی کارروائیوں کو تیز کر کے دیں گے۔

 

ٹیگس