بین الاقوامی برادری اسرائیلی جارحیت کے سامنے ناتواں
فلسطینی انتظامیہ کے نمائندے نے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت روکنے کی اپیل کی ہے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں فلسطینی انتظامیہ کے نمائندے ریاض منصور نے سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم تمام ممالک سے جو جنگ بندی سمجھوتے کے حامی ہيں ، مطالبہ کرتے ہیں کہ اسرائیل پر پابندی عائد کریں اور اسے ہتھیاروں کی برآمدات روک دیں ۔ انھوں نے کہا کہ بین الاقوامی سزاؤں کے فقدان کی وجہ سے اسرائیل نے جنگ کا دائرہ بڑھا دیا ہے۔
ریاض منصور نے کہا کہ صیہونی حکومت ، میڈیکل عملے کو بھی نشانہ بنا رہی ہے تاکہ وہ فلسطینیوں کی کسی طرح کی حمایت و مدد نہ کرسکیں ۔
اقوام متحدہ میں فلسطینی نمائندے نے زور دے کر کہا کہ اسرائیل نے دھمکی دی ہے کہ وہ ایک حکم جاری کر کے آنروا کو پورے مقبوضہ فلسطین میں امدادی سرگرمیاں انجام دینے سے روک دے گا۔
انھوں نے کہا کہ بین الاقوامی برادری ناتواں ہے اور اسرائیل سے سلامتی کونسل کی قرارداد پر عمل درآمد نہیں کرا پا رہی ہے ۔