Oct ۱۴, ۲۰۲۴ ۱۲:۴۵ Asia/Tehran
  • عراقی مزاحمت کا اسرائيل کے اہم شہر حیفا میں 2 اہم اہداف پر کامیاب ڈرون حملہ

عراق کی اسلامی مزاحمتی فورسز کے ذرائع نے بتایا ہے کہ لبنان اور فلسطین میں بے گناہوں پر ڈھائے جانے والے ظلم و ستم کے ردعمل میں یہ کارروائی کی گئی۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: عراقی اسلامی مزاحمتی گروپ نے پیر کی صبح جنوبی اسرائيل کے اہم شہر حیفا کی بندرگاہ میں 2 اہم اہداف پر ڈرون سے کامیاب حملہ کیا۔

مزاحمتی فورسز کے ذرائع نے بتایا ہے کہ لبنان اور فلسطین میں بے گناہوں پر ڈھائے جانے والے ظلم و ستم پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ہم نے جنوبی مقبوضہ فلسطین میں دو اہم اہداف کو ڈرون سے نشانہ بنایا ہے۔

یہ حملہ حیفا پر حزب اللہ کے کامیاب حملے کے چند گھنٹے بعد کیا گیا جس کے  نتیجے میں 4 صیہونی فوجی ہلاک اور 110 زخمی ہوئے۔

اس حملے سے ایک گھنٹہ قبل صیہونی حکومت کے داخلی ذرائع نے بتایا تھا کہ کریات شمعون میں خطرے کے سائرن بجائے جا رہے ہیں۔

عراقی مزاحمتی فورسز نے پچھلے چند ماہ کے دوران جنوبی مقبوضہ فلسطین میں واقع شہر ایلات میں بھی حساس اور اہم اہداف کو متعدد بار نشانہ بنایا ہے۔

عراقی مزاحمتی فورسز نے خبردار کیا ہے کہ اگر صیہونی حکومت نے غزہ  پر اپنے حملے جاری رکھے تو وہ اسرائيل کے فوجی ٹھکانوں کے خلاف حملے تیز کر دے گی۔

ٹیگس