Oct ۱۴, ۲۰۲۴ ۱۷:۴۶ Asia/Tehran
  • اسرائیل میں بلیک سنڈے لبیک یا نصراللہ کا نتیجہ

عسکری امور کے مبصرین کا کہنا ہے کہ حزب اللہ کی جانب سے اس قسم کے مہلک حملے کا اس سے قبل ہم نے مشاہدہ نہیں کیا تھا۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: لبنان کی عوامی اور انقلابی تحریک حزب اللّٰہ نے کہا ہے کہ اس نے اسرائیلی فوج کی گولانی بریگیڈ کو نشانہ بنانے کےلیے ڈرونز کا ایک اسکواڈرن لانچ کیا جس میں اسے زبردست کامیابی ملی اور اس حملے نے اسرائیلی حکام کی نیندیں اڑا دیں ۔ اس کامیاب حملے کے بعد اسرائیل کے وزیر جنگ نے شمالی اسرائیل کے بنیامینا میں حزب اللّٰہ کے حملے کی جگہ کا دورہ کرتے ہوئے نقصانات کا جائزہ بھی لیا ہے۔

بعض صہیونی ذرائع ابلاغ اور ماہرین نے حزب اللہ کے گولانی بریگیڈ کے ہیڈ کوارٹر پر ڈرون حملے کو اس حکومت کے لئے بلیک سنڈے قرار دیا۔

عسکری امور کے مبصرین کا کہنا ہے کہ حزب اللہ کی جانب سے اس قسم کے مہلک حملے کا اس سے قبل ہم نے مشاہدہ نہیں کیا تھا۔

گولانی بریگیڈ اسرائیلی فوج کے پانچ باقاعدہ انفنٹری بریگیڈز میں سے ایک ہے۔ یہ بریگیڈ انتہائی تربیت یافتہ ہے اور اس کے فوجی جنگی علاقوں میں جاتے ہیں۔ انہیں اسرائیلی فوج کے ایلیٹ یونٹس میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔

حزب اللہ لبنان نے اتوار کی رات جنوبی حیفا میں بنیامینا علاقے میں صیہونی حکومت کی گولانی فوجی چھاؤنی پر ڈرون حملہ کیا جس کے نتیجے میں صیہونیوں کے اعتراف کے مطابق چار فوجی ہلاک اور ایک سو دس زخمی ہوگئے۔ جبکہ بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ 15 صیہونی فوجی ہلاک ہوئے ۔

ٹیگس