Oct ۱۵, ۲۰۲۴ ۱۷:۱۲ Asia/Tehran
  • غزہ: مسجد کے احاطے میں صیہونی بمباری، متعدد افراد شہید و زخمی

غزہ میں وحشیانہ صیہونی جارحیت میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد بڑھ کر تینتیس ہو گئی ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: غزہ میں صیہونی جارحیت کے نتیجے میں آج صبح سے اب تک تینتیس فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔غزہ کے جنوب مشرق میں واقع الزیتون نامی علاقے میں صلاح الدین مسجد کے احاطے میں صیہونی بمباری میں تین افراد شہید اور چھے دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت نے غزہ کے جنوب میں واقع رفح کے مشرقی اور مرکزی علاقے کو بھی وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنایا۔

غاصب صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے خان یونس کے مشرق میں الفخاری کے علاقے کو بھی اپنے حملے کا نشانہ بنایا اور دسیوں فلسطینیوں کو خاک و خون میں غلطاں کر دیا۔

ٹیگس