حزب اللہ کا اسرائیل پرڈرون حملہ، ہوائی جہاز کے اسپیئر پارٹس کا کارخانہ تباہ
حزب اللہ لبنان نے بدھ کو بھی صیہونی حکومت کے مختلف فوجی اڈوں اور اہم مراکز پر کامیاب حملے کئے ہیں۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: لبنان کے المیادین ٹی وی نے صیہونی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ مقبوضہ علاقے نہاریا کے انڈسٹیریل زون میں حزب اللہ کے ڈرون حملے میں ہوائی جہاز کے اسپیئر پارٹس کا کارخانہ تباہ ہوگیا۔
ایک اور رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حزب اللہ کے بدھ کے حملے میں سرحدی علاقے میں صیہونی فوجی اڈوں کا ایک پاور ہاؤس نشانہ بنا اور بجلی کی سپلائی بند ہوگئی ۔
اس رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان نے اصبح الجلیل نامی علاقے پر بھی وسیع میزائلی حملے کئے ہیں ۔ حزب اللہ نے مختلف بیانات جاری کرکے بتایا ہے کہ آج صبح ساڑھے تین بجے سے مقبوضہ فلسطین میں غاصب صیہونی حکومت کے فوجی اور اسٹریٹیجک مراکز پر حملے شروع کئے اور ایک گھنٹے کے اندر مختلف مراکز کو نشانہ بناکر صیہونی حکومت کو زبردست نقصان پہنچایا ہے۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ حزب اللہ کے وار میڈیا نے اس سے پہلے بتایا تھا کہ پیر کو غاصب صیہونی حکومت کے فوجی اور صنعتی مراکز نیز غیر قانونی کالونیوں پر 19 حملے کئے گئے۔