جنوبی لبنان میں زمینی جنگ میں ایک ہزار صیہونی فوجی ہلاک و زخمی
Nov ۰۱, ۲۰۲۴ ۱۷:۴۶ Asia/Tehran
تحریک استقامت کے آپریشنل روم نے اعلان کیا ہے کہ جنوبی لبنان میں زمینی جنگ کے آغاز کے بعد سے اب تک تقریبا ایک ہزار صیہونی فوجی ہلاک و زخمی ہو چکے ہیں ۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: تحریک استقامت کے بیان میں کہا گیا ہے کہ جنوبی لبنان میں زمینی جنگ شروع ہونے کے بعد سے پچانوے سے زائد صیہونی فوجی ہلاک اور نو سو دیگر زخمی ہو چکے ہیں۔
تحریک استقامت کا کہنا ہے کہ اس دوران صیہونی فوج کے بیالیس مرکاوہ ٹینک، چار فوجی بلڈوزر دو ہامر مشینیں، ایک بکتر بند گاڑی اور ایک فوجی گاڑی تباہ کی جا چکی ہے۔
اس بیان کے مطابق تحریک استقامت کے مجاہدین نے ہرمس چار سو پچاس قسم کے تین ڈرون طیارے اور ہرمس نائن ہنڈرڈ قسم کے دو ڈرون طیارے بھی مار گرائے۔