غزہ کے العودہ اسپتال ایندھن سے محروم طبی سرگرمیاں روک گئیں
Nov ۰۴, ۲۰۲۴ ۱۷:۱۸ Asia/Tehran
قابض صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے آج بھی غزہ کے مختلف علاقوں پر اپنی وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری رکھا۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے جنوبی غزہ میں تل الھوا محلے کی الصناعہ روڈ پر بمباری کی۔ اسکے علاوہ صیہونی فوج نے غزہ کے شمال میں الصفطاوی اور جبالیہ النزلہ کو توپ خانے سے نشانہ بنایا۔
صیہونی دہشتگردوں نے اسی طرح غزہ پٹی کے وسط میں واقع النصیرات کیمپ میں ناقابل بیان مصائب و آلام کے ستائے ہوئے عام فلسطینی شہریوں کے مکانات پر بمباری کی۔
دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ غزہ کے شمال میں العودہ اسپتال پانچ اکتوبر سے ایندھن سے محروم ہے اور قابضین کے براہ راست حملوں کے نتیجے میں اس اسپتال کی سرگرمیاں مکمل طور پر روک گئی ہیں ۔ اس درمیان صیہونی فوج نے مغربی کنارے کے الخلیل کے شمال میں بیت امر نامی قصبے پر بھی دھاوا بولا ہے۔