امریکہ اور برطانیہ کی شدید بمباری کے باوجود یمن اپنے موقف پر قائم
جارح امریکہ اور برطانیہ کے جنگی طیاروں نے ایک بار پھر یمن کے متعدد علاقوں پر بمباری کی ہے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: یمنی ذرائع ابلاغ کے مطابق پیر اور منگل کی درمیانی شب جارح امریکہ اور برطانیہ کے جنگی طیاروں نے تین مرحلوں میں الحدیدہ صوبہ کے الفارہ اور التحیتا علاقوں پر بمباری کی، ابھی تک امریکہ اور برطانیہ کی اس جارحیت میں ہونے والے ممکنہ جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں ۔
رواں سال گیارہ جنوری کو سلامتی کونسل کی پاس کردہ ایک قرارداد کو جواز بنا کر امریکہ اور برطانیہ نے یمن کے خلاف اپنی باضابطہ جارحیت کا آغاز کیا۔ اس جارحیت کا مقصد یمنی فوج کے اُن عسکری اقدامات کی روک تھام تھا جو اُس نے فلسطین اور غزہ کی حمایت کے تناظر میں شروع کئے تھے۔
یمنی فوج نے اعلان کیا ہے کہ جب تک غزہ کے خلاف صیہونی ٹولے کے جرائم کا سلسلہ تھم نہیں جاتا بحیرہ احمر اور باب المندب سے ہوکر مقبوضہ فلسطین کی جانب جانے والے تمام بحری جہازوں کے خلاف اُن کے حملے جاری رہیں گے۔