یمن کے آبی حدود میں کئی دھماکے
یمن کے آبی حدود میں ایک سکیوررٹی واقعہ پیش آیا ہے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: غیر ملکی میڈیا کے مطابق برٹش میری ٹائم ٹریڈ آرگنائزیشن نے اعلان کیا کہ یمن میں حدیدہ سے ستر ناٹیکل میل جنوب مغرب میں ایک سیکورٹی واقعہ پیش آیا ہے۔
مذکورہ برطانوی تنظیم کے مطابق ایک بحری جہاز نے اطلاع دی کہ یمن کے آبی حدود میں اس کے ارد گرد کئی دھماکے ہوئے، لیکن جہاز کے عملے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔
غزہ پٹی اور پھر لبنان کے خلاف صیہونی حکومت کی جارحیت کے آغاز سے لے کر اب تک یمنی فوج نے فلسطینی عوام کی مزاحمت کی حمایت کرتے ہوئے بحیرہ احمر اور آبنائے باب المندب سے ہو کر مقبوضہ فلسطین کی طرف جانے والے بہت سے صیہونی و غیر صہیونی بحری جہازوں کو نشانہ بنایا ہے۔
یمنی فوج نے یہ عہد کیا ہے کہ جب تک صیہونی حکومت غزہ اور لبنان پر اپنے حملے بند نہیں کرتی، صیہونی مفادات کے خلاف یہ حملے پوری شدت کے ساتھ جاری رہیں گے۔