بحرین: غزہ اور لبنان کی حمایت میں عوام سڑکوں پر+ ویڈیو
Nov ۲۳, ۲۰۲۴ ۰۹:۳۵ Asia/Tehran
بحرین کے مسلمان عوام نے دارالحکومت منامہ کے علاقے الدراز اور دیگرعلاقوں منجملہ کرزکان میں سڑکوں پر نکل کر غزہ اور لبنان میں جارح صیہونی حکومت کے جرائم کی مذمت کی۔ بحرین میں فلسطین اور لبنان کے حامیوں نے فلسطینی پرچم اور شہید سید حسن نصر اللہ سمیت بعض مزاحمتی رہنماؤں کی تصاویر اٹھا کر اسرائیل کے خلاف استقامتی محاذ کی حمایت کی۔