ریڈیو صوت الاقصی کی خاتون اینکرایمان حاتم الشنطی غاصب صیہونی فوج کے حملے میں شہید
Dec ۱۲, ۲۰۲۴ ۱۶:۲۰ Asia/Tehran
قدس کی غاصب اور جابر صیہونی فوجیوں کی غزہ کے مظلوم اور نہتےعوام کے خلاف جارحیتوں کا سلسلہ جاری ہے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: غزہ میں فلسطینی انتظامیہ کے میڈیا سیل نے بتایا ہے کہ غزہ میں غاصب صیہونی فوج کے حملے میں ریڈیو صوت الاقصی کی خاتون اینکر ایمان حاتم الشنطی شہید ہوگئيں ۔
یہ خاتون فلسطینی صحافی محلہ شیخ رضوان کی ایک رہائشی عمارت پر صیہونی بمباری میں شہید ہوئی ۔
فلسطینی انتظامیہ کے میڈیا سیل نے بتایا ہے کہ اس خاتون صحافی کی شہادت کے بعد غزہ پر غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں میں شہید ہونے والے صحافیوں کی تعداد ایک سو ترانوے ہوگئی ہے۔غزہ میں فلسطینی انتظامیہ کے میڈیا سیل نے سبھی متعلقہ بین الاقوامی اداروں اور تنظیموں سے مطالبہ کیا ہے کہ صحافیوں پر صیہونی فوج کے وحشیانہ حملے روکنے کے لئے دباؤ بڑھا دیا جائے۔