Jan ۲۲, ۲۰۲۵ ۱۳:۰۰ Asia/Tehran
  • حزب اللہ کے رہنما دہشت گردانہ کارروائی میں شہید

دہشت گردی کی کارروائی میں حزب اللہ کے رہنما شہید ہو گئے۔

سحرنیوز/ عالم اسلام: لبنانی میڈیا کے مطابق گزشتہ رات دہشتگردوں نے مغربی بقاع میں حزب اللہ کے اعلی عہدیدار شیخ محمد حمادی کو ان کے گھر کے سامنے فائرنگ کر کے شہید کردیا۔

المنار ٹی وی کے مطابق مغربی بقاع میں حزب اللہ کے رہنما شیخ محمد حمادی پر منگل کی شام مشغرہ شہر میں ان کے گھر کے سامنے دہشتگردوں نے فائرنگ کی، گولی لگنے کے بعد شیخ حمادی کو مقامی ہسپتال لے جایا گیا لیکن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ شہید ہو گئے۔

المنار کے نامہ نگار کے مطابق دہشت گردانہ  کارروائی کے بعد

دہشتگرد نامعلوم مقام کی جانب فرار کر گئے۔

رپورٹ کے مطابق لبنان کی سکیورٹی فورسز نے اس دہشت گردانہ کارروائی کا جائزہ لینے کے لیے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

ٹیگس