Feb ۱۴, ۲۰۲۵ ۱۱:۰۴ Asia/Tehran

لبنانی حکام کی جانب سے تہران- بیروت پرواز پر پابندی عائد کرنے کے خلاف عوام سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔

سحرنیوز/عالم اسلام: لبنانی ذرائع ابلاغ کے مطابق، بیروت کے مختلف علاقوں کے رہنے والے جمعرات کی شام اس وقت سڑکوں پر نکل آئے جب انہیں معلوم ہوا کہ تہران سے بیروت جانے والی تمام پروازوں کو بند کردیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق مظاہرین امریکہ اور صیہونی حکومت کی مداخلت کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔ مشتعل مظاہرین نے بیروت کے بین الاقوامی ایئرپورٹ کی شاہراہ کو بند اور اعلان کیا ہے کہ جب تک تہران- بیروت کی پرواز بحال نہیں کی جاتی تب تک، کسی بھی فلائٹ کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ٹیگس