شہداء کے جلوس جنازہ میں شرکت کی دعوت؛ حماس
فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے بیروت میں شہید سید حسن نصر اللہ اور شہیدسید ہاشم صفی الدین کی نماز جنازہ میں لوگوں کو بھرپور شرکت کی دعوت دی ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: پارس ٹوڈے کے مطابق تحریک حماس نے ایک بیان میں شہداء کی امنگوں سے وفاداری اور فلسطین کی مکمل آزادی تک مزاحمت کا راستہ جاری رکھنے کے عہد کی تجدید کرتے ہوئے، شہید سید حسن نصر اللہ اور شہید سید ہاشم صفی الدین کے جلوس جنازہ میں، جو کل بروز اتوار تیئیس فروری کو منعقد ہوگا، پرجوش شرکت کی اپیل کی ہے۔
اس بیان میں حماس نے شہداء کے ساتھ اپنے عہد کی تجدید کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ فلسطینی سرزمین کی مکمل آزادی اور اس سرزمین سے صیہونی غاصبوں کو بے دخل کرنے تک مزاحمت جاری رہے گی۔
واضح رہے کہ لبنان میں حزب اللہ کے شہید سربراہ سید حسن نصر اللہ، ستائيس ستمبر بروز جمعہ جنوبی بیروت کے علاقے ضاحیہ میں غاصب صیہونی حکومت کے جارحانہ حملے میں شہید ہو گئے تھے۔