غزہ پٹی پر صیہونی حکومت کے حملے میں متعدد فلسطینی شہید اور زخمی
Mar ۲۲, ۲۰۲۵ ۱۷:۵۰ Asia/Tehran
صیہونی حکومت نے غزہ پٹی پر بمباری کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے مزید متعدد فلسطینیوں کو شہید اور زخمی کردیا ہے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: ارنا کی رپورٹ کے مطابق مشرقی شہر غزہ کے التفاح محلے میں ایک رہائشی مکان پر صیہونی فوج کی بمباری میں چار بچوں سمیت پانچ عام شہری شہید ہوگئے - اس حملے میں متعدد عام شہری زخمی بھی ہوئے ہيں۔ شمالی غزہ پٹی میں واقع جبالیا کے ایک رہائشی مکان پر بمباری میں بھی ایک شخص شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔ صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے آج علی الصبح شمال میں بیت لاہیا اور جنوب میں رفح پر بمباری کی۔غزہ پٹی میں صیہونی حکومت کے حملوں کا سلسلہ ایسی حالت میں جاری ہے کہ اس علاقے میں قحط و بھوک مری شروع ہوچکی ہے اور تقریبا بیس لاکھ فلسطینی بھوک مری اور غذائی عدم تحفط کا شکار ہيں۔