May ۱۲, ۲۰۲۵ ۱۸:۳۷ Asia/Tehran
  • غزہ سے آئی چونکا دینے والی خبر، جنگ کی شروعات سے اب تک 6 ہزار اسرائیلی فوجی گرفتار!

خبر رساں ذرائع نے غزہ جنگ کے آغاز سے لے کر اب تک تقریباً چھ ہزار صہیونی فوجیوں کی گرفتاری کی اطلاع دی ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام:  اسرائیلی ٹی وی چینل سیون نے اطلاع دی ہے کہ غزہ جنگ کے آغاز سے اب تک تقریباً چھ ہزار اسرائیلی فوجیوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے اور ان گرفتاریوں کی وجہ مختلف خلاف ورزیاں ہیں جن میں فوجی خدمات کی مخالفت، ہتھیاروں کی چوری، تادیبی مسائل، حملے اور جنسی مسائل شامل ہیں۔ حال ہی میں اسرائیلی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی فوجیوں کی ایک بڑی تعداد نے غزہ کی پٹی میں فوجی کارروائیوں کی توسیع میں حصہ لینے کی مخالفت کی ہے۔صہیونی اخبار ھاآرٹض نے اس سے پہلے اپنے بعض ذرائع کے حوالے سے لکھا تھا کہ اگر غزہ کی پٹی میں فوجی آپریشن میں توسیع ہوتی ہے، تو بہت سے اسرائیلی افسروں اور فوجیوں نے کہا ہے کہ وہ جنگ کے اگلے مرحلے میں شامل ہونے سے انکار کر دیں گے۔

اس سے قبل صیہونی ذرائع نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ صیہونی حکومت کی فوج کو غزہ کے خلاف جنگ میں فوجیوں کی کمی کا سامنا کرنا پڑا ہے، ایک رپورٹ میں کہا تھا کہ بہت سے افسروں اور سپاہیوں نے غزہ کی پٹی کے خلاف فوجی کارروائیوں میں توسیع کی صورت میں لڑنے کے لئے اپنی عدم دلچسپی کا اظہار کیا ہے- 

ٹیگس