Jul ۰۵, ۲۰۲۵ ۱۳:۵۷ Asia/Tehran
  • ہم ہتھیار ڈالنے والے نہیں ہیں؛ حزب اللہ لبنان کے سربراہ

حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے کہا ہے کہ ہمیں اپنے ملک اور سرزمین سے محبت ہےاور ہم اس کا دفاع کریں گے، اس کے لئے ہمیں کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں ہے۔

 سحرنیوز/عالم اسلام: ارنا کے مطابق  شیخ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ جب ملک کے دفاع کے لئے حزب اللہ کا متبادل پیش کیا جائے گا تب ہم اس بارے میں بات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جو دعوی کرتے ہیں کہ ملک کے دفاع پر قادر ہیں، ہم ان کے ساتھ تفصیلی گفتگو کے لئے تیار ہیں، ہم گفتگو کے مخالف نہیں ہیں۔
حزب اللہ کے سربراہ نے کہا کہ جو لوگ یہ چاہتے ہیں کہ استقامتی تحریک اسلحہ زمین پر رکھ دے، ہم ان سے کہتے ہیں کہ پہلے وہ غاصب سے کہیں کہ اس ملک سے نکل جائے۔  
انہوں نے کہا کہ کیا یہ دانشمندی ہے کہ آپ غاصب کو کچھ نہ کہیں اور اہل وطن کو مسلسل حملے اور تنقید کا نشانہ بنائیں اور ان سے کہیں کہ تم اسلحہ زمین پر رکھ دو؟ شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ جو لوگ دشمن کے سامنے جھک جانا چاہتے ہیں، یہ ان کا مسئلہ ہے، لیکن ہم حزب اللہ  اور "ہیہات منا الذلہ" والے ہیں، ہم  دشمن کے سامنے ہرگز جھکنے والے نہیں ہیں۔ حزب اللہ کے سربراہ نے کہا کہ ہم سے منھ زوری کے تعلق سے تمہیں اندازے کی غلطی ہوئی ہے، اہل مقاومت دشمنوں سے بالکل نہیں ڈرتے، یہ نہ سمجھو کہ  دشمن کے پیچھے چھپنے سے تمہیں کچھ مل جائے گا۔

ٹیگس