Jul ۲۴, ۲۰۲۵ ۱۷:۴۱ Asia/Tehran
  • دنیا میں بد امنی کی پہچان بن گئی ہے صیہونی حکومت، دہشت گرد اسرائیلی فوجی لبنان میں ہوئے داخل

صیہونی فوجی آج صبح جنوبی لبنان کے کچھ علاقوں میں داخل ہوئے۔

سحرنیوز/عالم اسلام:  لبنان کے میڈیا ذرائع کے مطابق صیہونی فوج کا ایک گروپ آج صبح لبنانی حدود میں آٹھ سو میٹر اندر واقع حولا ٹاؤن میں داخل ہوگیا اور اسی علاقے میں ایک دھماکہ کرنے کے بعد لبنان کی سرزمین سے نکل گیا۔ ابھی تک اس دھماکے کی نوعیت کا تعین اور اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

ارنا کے مطابق، اسرائیلی حکومت نے یکم اکتوبر دو ہزار چوبیس کو لبنان کے خلاف اپنی جارحیت کا آغاز کیا اور دو ماہ بعد بدھ سات دسمبر کو امریکہ کی ثالثی سے جنگ بندی پر دستخط کر دیے۔ اس معاہدے کے مطابق اسرائیلی فوجیوں کو ساٹھ دن کے اندر جنوبی لبنان سے انخلا کرنا تھا لیکن اس غاصب حکومت نے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنے فوجیوں کو اس علاقے میں پانچ اسٹریٹجک پوزیشنوں پر برقرار رکھا اور وہاں سے ان کے فوجی نہیں نکلے اور جنگ بندی کے معاہدے پر دستخط کے بعد سے اب تک اسرائیل نے بارہا اس جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔  

 

ٹیگس