Aug ۰۸, ۲۰۲۵ ۰۷:۰۲ Asia/Tehran
  • لبنانی حکومت کی غداری اور صیہونی حکومت کی ہٹ دھرمی

لبنانی حکومت کے لئے حزب اللہ کے انتباہ کے بعد اب خود صیہونیوں کا بھی لبنان پر جارحیت کے حوالے سے اشتعال انگیز بیان سامنے آیا ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: صیہونی حکومت کے سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیل حزب اللہ کے سلسلے میں لبنانی حکومت کے فیصلے سے قطع نظر اپنے حملے جاری رکھے گا اور یہ سلسلہ تھمنے والا نہیں ہے۔ نوعام امیر نامی عسکری امور کے ایک صیہونی ماہر نے چینل فورٹین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے سکیورٹی اداروں کو امید ہے کہ لبنانی حکومت حزب اللہ کے سلسلے میں ایک تاریخی فیصلہ کرے گی تاہم میں یہ بات واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ اسرائیل کا جنوبی لبنان کے پانچ مقبوضہ علاقوں سے پسپائی کا کوئی ارادہ نہیں ہے اور لبنانی حکومت کا فیصلہ ہمیں حزب اللہ کی جدو جہد کے خلاف حملوں سے نہیں روک پائے گا۔

ٹیگس