Aug ۰۸, ۲۰۲۵ ۱۰:۳۸ Asia/Tehran

لبنان کے عوام نے بیروت کی سڑکوں پر مظاہرہ کرکے حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کی مخالفت کا اعلان کیا۔

سحرنیوز/عالم اسلام: لبنانی عوام ہاتھوں میں حزب اللہ کا پرچم لئے بیروت کی سڑکوں پر نکل پڑے اور حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کی سازش کے خلاف مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کے امریکی صدر کے نمائندے ٹام براک کے منصوبے کو صیہونی حکومت کا منصوبہ قرار دیا اور لبنان کی حکومت اور فوج سے مطالبہ کیا کہ امریکی حکومت کے دباؤ میں نہ آئے۔ 
حزب اللہ لبنان کے سربراہ شیخ نعیم قاسم نے بھی خبردار کیا ہے کہ لبنانی حکومت کو معلوم ہونا چاہئے کہ حزب اللہ کے غیر مسلح ہونے سے لبنان کے خلاف صیہونی جارحیت بند نہیں ہوگی۔ 

ٹیگس