Aug ۲۳, ۲۰۲۵ ۱۸:۳۱ Asia/Tehran
  • لبنان پر پھر صیہونی ڈرون حملہ

صیہونی حکومت نے ایک بار پھر جنوبی لبنان کے ایک علاقے پر ڈرون حملہ کیا ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام:   لبنان کی قومی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دشمن اسرائیلی ڈرون نے دیر کیفا قصبے کے قبرستان کے قریب ایک خالی کمرے کو نشانہ بنایا۔

اس سلسلے میں لبنانی جریدے مرایا الدولیہ نے سیکیورٹی ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ ایک اسرائیلی ڈرون نے جنوبی لبنان کے علاقے دیر کیفا میں ایک مکان کو نشانہ بنایا جس سے مکان جزوی طور پر تباہ اور مالک جاں بحق ہوگیا۔

دریں اثناء الاخبار نامی روزنامے نے اطلاع دی ہے کہ یہ حملہ سطح سے زمین پر مار کرنے والے ایک میزائل سے کیا گیا۔

خیال رہے کہ حزب اللہ اور صیہونی حکومت کے درمیان جنگ بندی معاہدہ ہو جانے کے باوجود امریکی حمایت یافتہ صیہونی ٹولہ روزانہ کی بنیادوں پر لبنانی حدور کے اندر جارحیت کر رکھا ہے۔

لبنانی ذرائع کا کہنا ہے کہ جس قدر تباہی غاصب صیہونی ٹولے نے جنگ بندی کے بعد دیہی علاقوں میں پھیلائی ہے اُس کی شرح جنگ میں ہونے والی تباہی سے زیادہ ہے۔

ٹیگس