جنوبی لبنان پر پھر صیہونی حملہ ، جنگی بندی کی خلاف ورزی جاری
Aug ۲۸, ۲۰۲۵ ۱۷:۴۷ Asia/Tehran
اسرائیلی جنگی طیاروں نے اب سے کچھ دیر قبل جنوبی لبنان پر بمباری کی ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام:موصولہ رپورٹ کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے کچھ دیر قبل جنوبی لبنان کے علاقوں المحمودیہ اورالجرمق پر بمباری کی ہے۔
اسرائیلی فوج کے ریڈیو نے بھی اعلان کیا ہے کہ جنوبی لبنان کے خلاف حملوں کی ایک نئی لہر شروع کر دی گئی ہے۔اسرائیلی فوج کے ترجمان نے یہ بھی دعوی کیا کہ ان حملوں میں فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔
رشیا الیوم نے اطلاع دی ہے کہ جاسوسی ڈرونز نے بیروت اور جنوبی مضافات پر پرواز کی ہے-جہاں لبنان کے خلاف تل ابیب کے جارحانہ حملے جاری ہیں، وہیں بیروت حکومت، مزاحمت کو غیر مسلح کرنے کی کوشش کر رہی ہے تاہم حزب اللہ لبنان نے اسے سختی سے مسترد کیا ہے۔