Aug ۲۸, ۲۰۲۵ ۲۰:۵۵ Asia/Tehran
  • یمن پر صیہونی حکومت کا حملہ

ابلاغیاتی ذرائع نے یمن کے دارالحکومت صنعا پر صیہونی حکومت کے ایک اور حملے کی خبر دی ہے

سحرنیوز/عالم اسلام:   یمن کے دارالحکومت صنعا میں شدید دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں

 اس دوران انصاراللہ کے ابلاغیاتی ذرائع نے بتایا ہے کہ یہ دھماکے دارالحکومت صنعا پر صیہونی حکومت کی فضائی جارحیت کے نتیجے میں ہوئے ہیں۔

 اس رپورٹ کے مطابق صیہونی جنگی طیاروں نے یمن کے دارالحکومت میں بعض مراکزپر بمباری کی ہے۔

 آخری اطلاع ملنے تک اس حملے میں ممکنہ طور پر ہونے والے جانی اور مالی نقصان کی تفصیلات موصول نہیں ہوئی تھیں۔

ٹیگس