Nov ۲۶, ۲۰۲۵ ۱۷:۴۰ Asia/Tehran
  • فلسطینیوں پر بے پناہ تشدد ، اقوام متحدہ کی رپورٹ ، صیہونی میڈیا کا اعتراف

صیہونی اخبار ھاآرتص نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے تشدد مخالف کنوینشن نے صیہونی اداروں کے شواہد کا حوالہ دیتے ہوئے صیہونی حکومت کے توسط سے تشدد مخالف کنونشن کی صریح خلاف ورزی پر رپورٹ تیار کی ہے۔

 سحرنیوز/عالم اسلام   صیہونی اخبار ھاآرتص نے، مقبوضہ فلسطین میں اقوام متحدہ کے ماہرین اور انسانی حقوق کی تنظیموں کے جائزوں کے نتائج کاحوالہ دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ صیہونی حکومت نے فلسطینی قیدیوں کے ساتھ بدسلوکی، من مانی گرفتاریوں اور تشدد میں اضافہ کیا ہے۔

یہ ایسے میں ہے کہ صیہونی حکومت نے اقوام متحدہ کے تشدد مخالف کنونشن پر دستخط کئے ہیں۔
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر سے شائع ہونے والی اطلاعات کے مطابق آزاد صیہونی اداروں نے، اقوام متحدہ کے تشدد مخالف کنوینشن کو تفصیلی رپورٹ پیش کی ہے کہ جس کی بنیاد پر سات اکتوبر دو ہزار تیئیس کے بعد سے صیہونی حکومت کے جیلوں کی صورتحال ابتر ہوگئی ہے-

اس رپورٹ میں جن خلاف ورزیوں کا ذکر کیا گیا ہے ان میں قیدیوں کو طبی علاج سے محروم رکھنا، بھوکا مارنا اور قیدیوں کے ساتھ ناروا سلوک شامل ہیں اور تشدد کی شکایات میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ اور ان میں سے چند ہی عدالتوں میں فرد جرم عائد کرنے کے مرحلے تک پہنچے ہیں۔
دریں اثنا آزاد ماہرین نے کہا ہے کہ اسرائیل کے حراستی مراکز اور جیلوں میں تشدد اور ناروا سلوک کی رپورٹیں صرف مظالم کی ایک ہلکی جھلک ہیں اور یہ رپورٹیں صیہونی فوج کی بے پناہ زیادتیوں اور صیہونی حکومت کو حاصل مکمل استثنی کا صرف ایک چھوٹا سا حصہ ہیں۔
ان ماہرین نے خبردار کیا ہےکہ بڑھتی ہوئی گرفتاریاں، جیلوں کی غیر انسانی صورتحال اور ان جیلوں میں مشکوک موتوں کی عدم تحقیقات، انسانیت کے خلاف کھلی جارحیت کی مصداق ہیں-
انسانی حقوق کی آزاد رپورٹوں میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سات اکتوبر دوہزار تیئیس سے مغربی کنارے اور غزہ میں ہزاروں فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا ہے، جن میں سے اکثر کو توہین آمیز سلوک ، زد وکوب اور طولانی مدت پوچھ گچھ کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

یہ اقدام بین الاقوامی معیارات کے تناظرمیں، اقوام متحدہ کے تشدد مخالف کنونشن کے ذیل میں صیہونی حکومت کی ذمہ داریوں کی صریح خلاف ورزی ہے۔

 

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok

ٹیگس