شام میں ہمارا ایک بھی سپاہی نہیں: حزب اللہ لبنان
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i454022-شام_میں_ہمارا_ایک_بھی_سپاہی_نہیں_حزب_اللہ_لبنان
لبنان کی اسلامی استقامتی تنظیم حزب اللہ نے شام میں اپنے سپاہیوں کی موجودگی کی تردید کی ہے۔
(last modified 2026-07-17T11:10:12+00:00 )
Jul ۱۷, ۲۰۲۶ ۱۲:۴۳ Asia/Tehran
  • شام میں ہمارا ایک بھی سپاہی نہیں: حزب اللہ لبنان

لبنان کی اسلامی استقامتی تنظیم حزب اللہ نے شام میں اپنے سپاہیوں کی موجودگی کی تردید کی ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: ارنا کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان کے ادارہ اطلاعات نے باضابطہ بیان جاری کرکے کہا ہے کہ شام میں اس تنظیم کے سپاہیوں کی موجودگی کے تمام دعووں اور الزامات کو مسترد کیا جاتا ہے۔

اس بیان میں کہا گیا ہے کہ ایسے الزامات کا اصل مقصد حزب اللہ کی شبیہ کو بگاڑنا اور صیہونی و امریکی منصوبے کو آگے بڑھانے کے علاوہ اور کچھ بھی نہیں ہے۔

قابل ذکر ہے کہ شام پر قابض ٹولے نے حزب اللہ سے وابستہ افراد کو گرفتار کرنے کا دعوی' کیا ہے۔

صیہونی حکومت کے ناجائز قبضے پر خاموشی اختیار کرنے والی شام کی عبوری حکومت، کئی بار اس طرح کے دعوے کرچکی ہے۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel