سعودی حملے میں شہید ہونے والوں کا انتقام لیں گے: یمن
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i458668-سعودی_حملے_میں_شہید_ہونے_والوں_کا_انتقام_لیں_گے_یمن
یمن کی اعلیٰ سیاسی کونسل کے سربراہ نے زور دے کر کہا ہے کہ ہم عہد کرتے ہیں کہ بچوں اور عورتوں کے قاتل سعودی عرب سے ان کے خون کا انتقام لیں گے۔
(last modified 2026-11-07T18:28:24+00:00 )
Nov ۰۷, ۲۰۲۶ ۲۱:۵۸ Asia/Tehran
  • سعودی حملے میں شہید ہونے والوں کا انتقام لیں گے: یمن

یمن کی اعلیٰ سیاسی کونسل کے سربراہ نے زور دے کر کہا ہے کہ ہم عہد کرتے ہیں کہ بچوں اور عورتوں کے قاتل سعودی عرب سے ان کے خون کا انتقام لیں گے۔

سحرنیوز/عالم اسلام:  یمن کی اعلیٰ سیاسی کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے الشریہ کے علاقے پر سعودی عرب کے فضائی حملے کے ردعمل میں، جس کے نتیجے میں 22 افراد شہید اور 30 دیگر زخمی ہوئے، عہد کیا ہے کہ صنعا، خواتین اور بچوں کے قتل کے ذمہ داروں کو سزا دے گا۔

المسیرہ ٹی وی نیٹ ورک کے حوالے سے ارنا کی رپورٹ کے مطابق المشاط نے اعلان کیا ہے کہ ہم اپنی قوم کے تمام شہدا سے عہد کرتے ہیں کہ بچوں اور خواتین کے قاتل، یعنی "شیطان کے سینگ" (سعودی عرب) سے انتقام لیں گے۔ انھوں نے مزید کہا: "شیطان کے سینگ" کو یمنی عوام کے خلاف اس کے جرائم کی سزا دیں گے۔

المشاط نے رہائشی اور غیر فوجی علاقوں پر حملے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب بازاروں اور گھروں کو نشانہ بناتا ہے، بالکل ویسے ہی جیسے صیہونی حکومت کرتی ہے۔

یہ بیان یمن کی وزارت صحت کے اس اعلان کے بعد سامنے آیا ہے کہ صنعا کے علاقے الشریہ پر سعودی عرب کے فضائی حملے کے نتیجے میں 22 یمنی شہری شہید ہوئے، جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے تھے جبکہ 30 دیگر زخمی ہوئے۔ یمن کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ یہ ابتدائی اعداد و شمار ہیں۔

ہمیں فالو کریں:

Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok  whatsapp channel